کراچی٬ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق ٬ایک لاش برآمد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) گلشن معمار سے جمعرات کی صبح نعش ملی ٬سرجانی ٹائون میں ٹریفک حادثے میں خاتون جاںبحق تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح معمارکے علاقے میں واقع شنگریلہ اچارفیکٹری کے قریب سے نعش ملی جس کی اطلاع پولیس کودی گئی پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کواپنی تحویل میں لے کرضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا٬پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمرتقریبا40سال کے درمیان ہے اوراس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے پولیس نے مزید بتایاکہ متوفی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعدوجوہات معلوم ہوسکے گی دوسری طرف سرجانی کے علاقے ٹنکی اسٹاپ کے قریب سڑک عبورکرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 25سالہ تنزلہ زوجہ شہبازجاںبحق ہوگئی ٬جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :