کراچی ٬نارس کے قریب منی بس روکنے کے دوران پولیس اہلکارکی فائرنگ ٬ڈرائیورزخمی ٬بس ڈرائیورکاپولیس کے خلاف احتجاج ٬نعرے بازی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) بنارس کے قریب منی بس روکنے کے دوران پولیس اہلکارکی فائرنگ ٬ڈرائیورزخمی ٬بس ڈرائیورکاپولیس کے خلاف احتجاج نعرے بازی ٬ایس ایس پی ویسٹ نے 4پولیس اہلکاروںکولاک اپ کردیا٬تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزپیرآباد کے علاقے بنارس کے قریب پولیوٹیموںپرتعینات نفری کیلئے پولیس اہلکارمنی بس روک رہے تھے بس کے نہ رکنے کے باعث پولیس نے فائرنگ کردی جس کے باعث منی بس کاڈرائیورزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد بنارس پرتمام بس ڈرائیوروںنے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی اورروڈکوٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا۔جس کے باعث گاڑیوںکی لمبی قطاریں لگ گئیںاورشہریوںکوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑا٬مذکورہ واقعے کے بعد پولیس افسران موقع پرپہنچ گئے ڈرائیوروںسے مذاکرات کئے٬ڈرائیوروںکاکہنا تھا کہ بس کامالک آنے کے بعد ہی بس کوروڈسے ہٹائیںگے۔بعدازاںبس کے مالک آنے کے بعدڈرائیورنے بس کوروڈسے ہٹادیااورعام ٹریفک کیلئے روڈکھول دیااورپولیس کے چاروںاہلکاروںذوالفقار٬زاہد ٬عبیداورعمران کوحراست میں لے کرتھانے میں لاک اپ کردیاگیا۔