کراچی٬ٹارگٹڈ آپریشن٬ 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا٬نامعلوم مقام پر منتقل

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء)جمعرات کی صبح رینجرز کازیرحراست ملزم آصف اقبال عرف مناکی نشاندہی پرٹارگٹڈآپریشن 3افراد کوحراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا٬تفصیلات کے مطابق باخبرذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح رینجرز نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں زیرحراست ملزم آصف اقبال عف مناکی نشاندہی پرکارروائی کرتے ہوئے داخلی وخارجی راستوںکورکاوٹیں لگاکرسیل کرکے بندکردیاگیااورکسی بھی شخص کوعلاقے میں اندریاباہرجانے کی بالکل اجازت نہیںتھی ۔

(جاری ہے)

رینجرزاہلکاروںنے آپریشن کرتے ہوئے زیرحراست ملزم کی نشاندہی پرجرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوںپرکارروائی کرتے ہوئے 3افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا٬باخبرذرائع نے بتایاکہ آصف اقبال عرف مناکوشاہ فیصل کالونی سے رات گئے حراست میںلیاگیاتھااوربعدازاںملزم کی نشاندہی پر3افراد کوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیااورزیرحراست افراد کاتعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتایاجاتاہے ۔