کراچی٬پولیس مقابلہ میں کالعدم جماعت کی3 خطرناک دہشت گرد ہلاک

بھاری تعداد میں بارودی مواد ٬اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) جمعرات کی صبح کائونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ پولیس کی کارروائی مقابلہ٬کالعدم جماعت کے 3خطرناک دہشت گردمارے گئے ٬بھاری تعداد میں بارودی مواداسلحہ اوردیگرسامان برآمدتفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح کائونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ گارڈن نے خفیہ ایجنسی کی اطلاعات پرکورنگی ابراہیم گوٹھ میں خالی مکان پرچھاپہ ماراتووہاںموجود دہشت گردوںنے پولیس کودیکھتے ہی دیکھتے فائرنگ شروع کردی جس سے پولیس اہلکارزبیرزخمی ہوگیا۔

پولیس نے بھی بھرپورکارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جوکہ دونوںاطراف فائرنگ کاسلسلہ ایک گھنٹے کے قریب تک جاری رہا جس کی وجہ سے پوراعلاقہ گولیوںکی آوازوںسے گونج اٹھااورخوف وہراس کی فضاء قائم ہوگئی ٬علاقہ مکین گھروںمیں محصور ہوکررہ گئے ٬دونوںاطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں3دہشت گردمارے گئے جن کے قبضے سے پولیس نے بارودی مواد2دستی بم اوراسلحہ گولیاںبرآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پولیس نے خالی مکان کی تلاشی لینے کے بعدنعشوںکوتحویل میںلے کرضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا٬پولیس کاکہنا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے ذریعے اطلاعات ملی تھیںکہ کورنگی ابراہیم گوٹھ کے مقام پردہشت گردموجود ہیںاورکراچی میں بڑی تخریب کاری کامنصوبہ بنارہے ہیںجس پرپولیس کی بھاری نفری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد3دہشت گردوںکی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارزخمی بھی ہوا ہے ٬پولیس نے بتایاکہ مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوںکاتعلق کالعدم جماعت سے بتایاجاتا ہے ٬جوشہرکے مختلف علاقوںسمیت شہروںمیںبھی دہشت گردی کی وارداتیں کرچکے ہیں٬پولیس نے دہشت گردوں سے برآمدہونے والااسلحہ فارنسک لیب بھیجوادیاہے جس کی رپورٹ آنے کے بعدمعلوم ہوگاکہ مذکورہ اسلحہ کس کس وارداست میں استعمال ہواہے۔

متعلقہ عنوان :