کراچی ٬جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن٬53 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) پریڈی اوربلوچ کالونی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن 53مشتبہ افراد زیرحراست ٬تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزپریڈی اوربلوچ کالونی کے مختلف علاقوںمیںپولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کوسیل کردیااورجرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوںپرکارروئیاںکرتے ہوئے 53افرد کوحراست میں لے کرتھانے منتقل کردیا٬ایس ایچ اوپریڈی اورنگزیب خشک کاکہنا ہے کہ مذکورہ آپریشن جرائم پیشہ افراد اورتالاتوڑگروپ کے خلاف کیاگیاتھااس آپریشن میں 16افراد کوحراست میں لیاگیاتھاجن سے تفتیش کاعمل جاری ہے اورکرنمل ریکارڈ نہ ہونے پررہا کردیاجائیگا۔#

متعلقہ عنوان :