کراچی٬عدالتی حکم پر سندھ بھر کے شراب خانوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) عدالتی حکم کے بعدڈی جی ایکسائزنے کراچی سمیت پورے سندھ بھرکے شراب خانوںکے لائسنس فوری طورپرمنسوخ کردیئے ٬تفصیلات کیمطابق سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جمعرات کے روزشراب خانوںکوبند کرنے اورلائسنس منسوخ کرنے کے احکامات کے بعدڈی جی ایکسائزسندھ نے فوری طورپرکراچی سمیت سندھ بھرمیںموجودشراب خانوںکے لائسنس فوری طورپرمنسوخ کردیئے اورمتعلقہ حکام کوہدایت کی کہ احکامت پرفوری طورپرعمل کیاجائے محکمہ ایکسائزنے لائسنس منسوخ کرنے کے متعلق نوٹیفیکشن کی کاپی عدالت میںبھی جمع کروادی ۔

متعلقہ عنوان :