بھارتی الزامات مسترد: سفارتی عملے کیساتھ بدسلوکی ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے٬پاکستان

پاکستان نے سفارتی آداب کے منافی کبھی بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا لہذا بھارتی حکومت آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہونا یقینی بنائے٬ہائی کمشنر عبدالباسط

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے سفارتی عملے کے اہلکار پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ سفارتی عملے سے بدسلوکی ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے٬پاکستان نے سفارتی آداب کے منافی کبھی بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا لہذا بھارتی حکومت آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہونا یقینی بنائے۔

بھارت میں متعین ہائی کمشنر عبدالباسط نے پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار سے بدسلوکی پر بھارتی سیکرٹری خارجہ سے احتجاج کیا اور بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکار محمود اختر کے ساتھ بھارت کی جانب سے بدسلوکی ویانا کنونش کی کھلی خلاف ورزی ہے٬ پاکستانی سفارت خانے نے سفارتی آداب کے منافی کبھی بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا لہذا بھارتی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نئی دلی پولیس نے پاکستانی ہائی کمشین کے اہلکار محمود اختر کو فوج کے حساس نقشے رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا تاہم بعد میں سفارتی استثنی حاصل ہونے کے باعث اہلکار کو رہا کر دیا گیا اور 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :