وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اورپی ٹی آئی کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے تبادلہ خیال، عوام کوغیرآئینی اور غیرقانونی احتجاج کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا۔اجلاس میں فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:21

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اکتوبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اورپی ٹی آئی کے دھرنے سے نمٹنے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے تمام قانونی و آئینی طریقے بروئے کارلائے جائینگے۔احتجاج کرنا ہرشہری کا حق ہے۔لیکن عوام کوکسی کے غیرقانونی اورغیرآئینی احتجاج کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا۔