دونومبر کا احتجاج ملک میں حقیقی جمہوریت کی بالادستی قائم کرنے کیلئے ہے ‘نوشین حامد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ دونومبر کا احتجاج ملک میں حقیقی جمہوریت کی بالادستی قائم کرنے کے لئے ہے ٬ کرپٹ سیاستدانوں کے لئے جیل کے علاوہ کوئی جگہ نہیں٬تحریک انصاف نے ملک بھر کی جماعتوں کو کرپشن کے خلاف تحریک شروع کرنے کی ترغیب دی ہے ٬عمران خان نے ہمیشہ اصولی اور وزنی موقف اختیار کیا ٬عمران خان کی کوشش سے ملک میںکرپشن کے خلاف مہم شروع ہوئی ہے۔

کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے ٬حکومت میں بیٹھے افراد سن لیں کہ جمہوریت کو خطرہ صرف کرپشن کرنے والوں سے ہے اگر کرپٹ عناصر کا احتساب نہ ہوا تو عوام میں مایوسی پھیل جائے گی ٬ عمران خان نے عوام کی آواز بلند کی ٬ عمران خان کی تقاریر عوامی جذبات کی ترجمان ہیں ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہاکہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں ملک کے کونے کونے میں بجلی کے کارخانے لگ رہے ہیں وہ بتائیں قائداعظم سولر پارک منصوبہ ناکام کیوں ہواجبکہ نندی پورپاور پراجیکٹ کی ناکامی کی کہانیاں ہر عام و خاص کی زبان پر ہیں٬غیر معیاری کوئلہ کی وجہ سے جہلم کول پاور پراجیکٹ ختم ہوگیا ٬قادر آباد ٬بلوکی ٬حویلی بہادر شاہ کے منصوبے بھی مشکلات کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے والے ساڑھے تین ماہ میں کچھ نہیں کرسکے ٬پنجاب میں تو ہر روز ان منصوبوں پر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن عملی طو رپر کچھ نہیں ہوتا ٬ ایو ان وزیرا علی میں صرف سیاسی تقاریر ہوتی ہیںعوام کو ان تقاریر سے کوئی فائدہ نہیں وہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :