فاطمید فائونڈیشن کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج میں بلڈڈونر کیمپ کاانعقاد

70طلباء نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کا عطیہ دے کر خدمت انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) فاطمید فائوندیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز شالیمار ٹائون چائینہ اسکیم میں’’بلڈڈونرکیمپ‘‘ کاانعقادکیاگیا۔جس میں 70طلباء نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے خون کا عطیہ دے کر سوشل ورک اور خدمت انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔جبکہ خون کاعطیہ دینے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کیمپ آج بھی جاری رہے گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطالق گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز شالیمار ٹائون چائینہ اسکیم لاہور میں شعبہ عمرانیات کے تعاون سے بلڈ ڈونرکیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں طلباء نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا۔بلڈکیمپ صبح 09بجے شروع ہوا۔ڈاکٹر شاہد پرویز ٬پرنسپل پروفیسر الیاس طاہر کے ساتھ پروفیسر شکیل اظہر٬پروفیسر شیر محمد خان نے خون کے عطیہ پر آگاہی لیکچر دیا۔اسکے ساتھ ساتھ بلڈڈونرپر سیمینار ہال میں تمام طلباء کو ڈاکو مینٹری دکھائی گئی۔سیمینار ہال میں تمام شعبہ جات کے طلبانے شرکت کی۔طلباء اور اساتذہ نے فاطمید فائونڈیشن کی خدمت خلق کو اچھے الفاظ میں سراہا ۔