آئی جی سندھ نے پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کے قتل کا نوٹس لے لیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹا$ن میں مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کے قتل کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے فوری انکوائری اور ٹھوس پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا پر جاری وقوعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کیے جانے والے میاں بیوی عصمت اور عرفانہ بنارس اورنگی ٹاون کے رہائشی بتائے گئے ہیں اور ایک سال قبل ان دونوں نے پسند کی شادی کی تھی تقریباٍّدو روز قبل انھیں مبینہ طور پر جرگے میں بلایا گیا تھا اور جرگے کے فیصلے پر انھیں قتل کرکے لاشیں شاہ لطیف ٹا$ن کے قبرستان میں دفنادی۔

متعلقہ عنوان :