سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ملک بھر میں شراب خاموں کو بند کرنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) شراب خانے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں شراب خاموں کو بند کرنے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ ندیم شیخ , ہندو اور کرشن برادری کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بھر میں شراب خانے بند کرانے کا حکم دیا ہے ۔شراب خانے صرف صوبے میں نہیں بلکہ ملک بھر میں بند کیے جائے۔اقلیتی برادری نے بھی شراب خانوں کو بند کرنے کی حمایت کی ہے٬عدالت سے استدعا ہے کہ شراب تمام مذاہب میں حرام ہے لہذا ملک بھر میں پابندی لگائی جائے۔

متعلقہ عنوان :