طاہر لمبا اور محمد جنید کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر کو 10نومبر تک نوٹس جاری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن طاہر لمبا اور محمد جنید کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر کو 10نومبر تک نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے کارکن طاہر لمبا اور محمد جنید کی عدم رہائی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے گرفتار کیا تھا ۔ملزمان پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے تعلق اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج تھے ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا تھا ۔ملزمان کی عدم رہائی کے خلاف اہل خانہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔عدالت نے درخواست پر ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر کو 10نومبر تک نوٹس جاری کردیئے ہیں

متعلقہ عنوان :