ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نورمحمد لغاری کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں 22نومبر تک توسیع

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نورمحمد لغاری کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں 22نومبر تک توسیع کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سرمست رہائشی اسکیم میں غیر قانونی زمین کی الاٹمنٹ کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حکم دیا کہ ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کی حاضری کو یقینی بنائیں ۔

عدالت نے کیس میں ملوث ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نورمحمد لغاری کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری میں 22نومبر تک توسیع کردی ہے ۔نور محمد لغاری پر سرمست رہائشی اسکیم کے لیے 2800 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔نیب نے اس الاٹمنٹ کے حوالے سے ریفرنس احتساب عدالت حیدآباد میں دائر کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :