سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی

ایم کیو ایم دہشتگرد جماعت ثابت ہوچکی ٬فوری پابندی اور ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کی جائے ٬درخواست گذار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی اور اس کے تمام ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت کی منسوخی کے حوالے سے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ نے درخواست گذار مولوی اقبال حیدرکی ایم کیو ایم پر پابندی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم دہشتگرد جماعت ثابت ہوچکی ہے لہذا اس پر فوری پابندی عائد کی جائے جبکہ اس کے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران اور سینیٹرز کی رکنیت منسوخ کی جائے۔ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈاکٹرفاروق ستار اور دیگر کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا ۔عدالت نے کیس کی سماعت 10نومر تک ملتوی کردی ہے ۔