عامر خان کی ضمانت کیخلاف رینجرز کی اپیل پر وکیل کی جانب سے جواب داخل کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کرلی گئی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی اپیل پر وکیل کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس میں ملوث ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت کے خلاف رینجرز کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

عامر خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے مقدمے میں ضمانت دی تھی ۔رینجرز نے عدالتی کو فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔دوران سماعت رینجرز کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی ٬جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت 17نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ عامر خا ن کو 11مارچ 2014کو نائن زیرو سے حراست میں لیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :