سندھ ہائی کورٹ میں کے ڈی اے افسران پر توہین عدالت کیس میں 31اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں کے ڈی اے افسران پر توہین عدالت کیس میں 31اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں کے ڈی اے افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے 1992میں کراچی کے علاقے ناگن چورنگی سے ناجائز قبضہ چھڑانے اور ملزمان پر جرمانہ عائد کیا تھا تاہم کے ڈی اے افسران نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا ۔عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر ملزمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی گئی ۔ملزمان پر 31اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :