متبادل توانائی ترقی بورڈ نے 387میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے 12 کمپنیوں اور شوگر ملوں کو رضامندی کے خطوط جاری کردیئے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) متبادل توانائی کی ترقی کے بورڈ نے 387میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے 12 کمپنیوں اور شوگر ملوں کو رضامندی کے خطوط جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ذرائع کے مطابق یہ منصوبے مختلف مراحل میں زیر تکمیل ہیں٬ 12میں سے 6منصوبوں سے دسمبر 2017ء جبکہ باقی منصوبوں سے 2018ء سے پیداوار شروع ہو جائے گی۔ متبادل توانائی کی ترقی کابورڈ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی کوشش کررہاہے اور اس سلسلہ میں نجی شعبہ کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :