اوگرا نے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سٹیشنز کے قیام کیلئے 35لائسنس جاری کئے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سٹیشنز کے قیام کیلئے 35لائسنس جاری کئے ہیں٬ مزید 18درخواستوں کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اوگرا کے ذرائع کے مطابق تمام لائسنس ایل پی جی رولز 2001اور ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق تصدیق اور دیگر متلعقہ تقاضے پورے کرنے کے بعد پورے کئے جائیں گے ۔ ایل پی جی سٹیشنز صرف سڑکوں اور شاہراہوں کے ساتھ ہی بنائے جا سکتے ہیں۔ ایل پی جی سٹیشن کے قیام سے بالخصوص موسم سرما میں ایل پی جی کی فراہمی میں آسانی پیداہو گی اور اس شعبے میں روز گار کے نئے مواقع بھی پیداہوںگے۔