وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کا تیل اور گیس پیدا کرنے والے علاقوں میں سماجی بھلائی کی حکمت عملی پرنظر ثانی کافیصلہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے تیل اور گیس پیدا کرنے والے علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے سماجی بھلائی کی حکمت عملی پرنظر ثانی کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت سماجی بھلائی کی ترقیاتی سکیمیں تیل اور گیس پیدا کرنے والی تحصیلوں اور اضلاع کی ضروریات کی بنیاد پر تیارکی جائیں گی اور ان کی نشاندہی متعلقہ اضلاع کے ارکان پارلیمنٹ ٬ بلدیاتی نمائندوں اور مقامی انتظامیہ کی مشاورت سے کریں گے۔

صحت ٬ تعلیم ٬ فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوںپر مکمل کیاجائیگا جبکہ مریضوںکو نقد عطیات دینے کا سلسلہ بھی بند کیا جائیگا تاکہ بد انتظامی اور بے قاعدگیوں کی شکایات کا ازالہ کیاجاسکے۔ تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیاں متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز کے ساتھ مشترکہ بینک اکائونٹ اور پٹرولیم کنسیشن معاہدے پردستخط کریں گی اور ایک ماہ کے اندر اندر سماجی بھلائی کیلئے فنڈز ان میں منتقل کریں گی جس کے بعد ہر سال 31جولائی تک یہ فنڈز منتقل کیاجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :