وزیر اعلیٰ کی قیا دت میں صو با ئی حکو مت گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی میں دن رات کوشاں ہے ٬ فاروق میر

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:59

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معا ون خصو صی فاروق میر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اس وقت تاریخ کے بہتر ین دور سے گز ر رہا ہے٬وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الر حمن کی قیا دت میں صو با ئی حکو مت گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی میں دن رات کوشاں ہے ٬عوام تعلیم ٬صحت اور توا نا ئی کے شعبوں میں مثبت تبدیلی محسو س کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلد یہ گلگت میں نئی مشینری کی فراہمی اور نئے سٹاف کی تقرری سے شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہو ا ہے٬ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس کے قیام سے عوام کے مسائل ان کے اپنے اضلا ع میں ہی حل ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے قلیل مدت میں متعدد ترقیاتی منصوبوں شروع کئے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :