گلگت٬ مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں آنے سے امن وامان سمیت تر قیا تی کا موں میں تیزی آئی ہے ٬ ارمان شاہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:59

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکو مت کی ایک سالہ کارکردگی پچھلے پانچ سال سے بہتر ہے٬وزیر اعلی سمیت تمام وزرا ء گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سے مسلم لیگ(ن) کی حکومت بر سر اقتدار آئی ہے٬امن وامان سمیت تر قیا تی کا موں میں تیزی آئی ہے ٬متعدد نا مکمل منصوبوں کو دوبارہ سے شروع کیا گیا ہے ٬توانا ئی کے بحران پر کا فی حد تک قابوپا لیا گیا ہے٬سیا حت کے شعبے میں نما یا ں بہتر ی آ ئی ہے جس سے سیا حت کو فروغ ملا اورلو گوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو ئے ہیں٬ بیروزگاری میں نما یاں کمی ہو ئی ہے ۔

گلگت بلتستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں امن ترقی کی کنجی ہے اور دیرپا امن عوام کے معاشی اور معاشرتی استحکام کا باعث بن گیا ہے۔