ْاستور٬ عوام ملکی سالمیت اور استحکام کے لئے پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں ٬ رانا فرمان علی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:59

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے ٬ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ٬عوام کے حوصلے بلند ہیں ٬انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے گراں قدر قربانیاں پیش کی ہیں اور ملک کے دفاع کے لئے عوام بھی ان کا ساتھ دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پاکسانی قوم اپنی صفوں میں اتحادو یگانگت کی فضا کو برقرار رکھے گی ۔