استور٬کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر خودکش حملہ بزدلانہ فعل ہے ٬میر غضنفر علی خان

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:59

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر خودکش حملہ بزدلانہ فعل ہے ٬دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ٬انہوں نے کوئٹہ پولیس حملے کے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کوئٹہ کے بھائیوں کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں ٬ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔

متعلقہ عنوان :