Live Updates

خود کو اپوزیشن کہنے والوں کو2نومبر کو احتجاج میں شامل ہونا ہوگا٬ بھلائی کیلئے کسی ’’دعوت نامہ ‘‘کی ضرورت نہیں ہوتی ‘ چوہدری پرویز الٰہی

نوازشر یف کو جمہو ریت عزیز ہوتی تو استعفیٰ دیکر گھر چلے جاتے٬ اب انکے پاس وزیر اعظم رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ‘(ن) لیگ والے صرف جھوٹ بولتے ہی نہیں انکے جھوٹ پکڑ ے بھی جاتے ہیں مگر جانے کو تیار نہیں ‘(ن) لیگ والوں کے پاس جھوٹ بولنے اورایشوز سے نکلنے کیلئے جھوٹ کی لمبی لمبی کہانیاں موجود ہوتیں ہیں ‘2نومبر کو تحر یک انصاف کے دھر نے میں الگ بیٹھیں گے اور لوگوں کو دکھائیں گے کہ (ق) لیگ زندہ ہے ‘وہ مسلم لیگی ہو ہی نہیں سکتا جو کر پشن کے خلاف جہاد نہ کرے ‘2نومبر کو احتجاج عمران خان یا ہماری ذات کا نہیں پاکستان اور آنیوالی نسلوں کیلئے ہے جس میں ہمیں شر یک ہونا ہوگا سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کا پارٹی کنونشن سے خطاب

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ خود کو اپوزیشن کہنے والوں کو2نومبر کو احتجاج میں شامل ہونا ہوگا ملک اور قوم کی بھلائی کیلئے کسی ’’دعوت نامہ ‘‘کی ضرورت نہیں ہوتی ‘نوازشر یف کو جمہو ریت عزیز ہوتی تو استعفیٰ دیکر گھر چلے جاتے اب انکے پاس وزیر اعظم رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ‘(ن) لیگ والے صرف جھو ٹ بولتے ہی نہیں انکے جھوٹ پکڑ بھی جاتے ہیں مگر جانے کو تیار نہیں ‘(ن) لیگ والوں کے پاس جھوٹ بولنے اورایشوز سے نکلنے کیلئے جھوٹ کی لمبی لمبی کہانیاں موجود ہوتیں ہیں ‘2نومبر کو تحر یک انصاف کے دھر نے میں الگ بیٹھیں گے اور لوگوں کو دکھائیں گے کہ (ق) لیگ لیگ زندہ ہیں‘وہ مسلم لیگی ہو ہی نہیں سکتا جو کر پشن کے خلاف جہاد نہ کر یں ‘2نومبر کو احتجاج عمران خان یا ہماری ذات کا نہیں پاکستان اور آنیوالی نسلوں کیلئے ہیں جس میں ہمیں شر یک ہونا ہوگا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز لاہور میں مسلم لیگ ہائوس میں پارٹی کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ موجودہ حکمر ان ہر روز جھوٹ بول رہے ہیں جھوٹ بولنے پر تین امر یکی صدر اور آئس لینڈ کے وزیر اعظم گھر چکے ہیں اس لیے موجودہ کر پٹ اور قوم سے جھوٹ بولنے والے حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت تمام مسائل کی بنیادی وجہ صرف اور صرف کر پشن ہے اور ہمیں اس ملک سے کر پشن کو ختم کر نا ہوگا جسکے لیے 2نومبر کو احتجاج ہونے جا رہا ہے مگر حکمران کر پشن پکڑ جانے کے باوجود خود کو احتساب کیلئے پیش کر نے کو تیار نہیں بلکہ ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے حکمران ہر روز ایک نیا جھوٹ بول رہے ہیں اور (ن) لیگ والوں کے پاس ہمیشہ سے جھوٹ بولنے اور اپنی کر پشن چھپانے کیلئے لمبی لمبی کہانیاں ہوتیں ہیں جو وہ قوم کو سنا رہے ہیں اور کر پشن کے ایشوز کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انکو اس میں کا میاب نہیں ہونے دیا جا ئیگا ۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ ملک اس لیے بنا کہ یہاں پر ایسے کر پٹ حکمران مسلط ہوجائے موجودہ حکمرانوں نے اپنی کر پشن کی وجہ سے ملک کی بنیاد یں کھوکھلیں کر دیں اور حکمرانوں کو اس ملک کے غر یب عوام کی کوئی فکر نہیں آج ملک میں جمہور یت نہیں بلکہ جھوٹ پر مبنی حکمرانی ہے نہ جھوٹ کے پائوں ہوتے ہیں اور نہ ہی حکمرانوں کی پائوں ہیں کیونکہ یہ بھی جھوٹے حکمران ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ مسلسل تیسری مر تبہ اقتدار میںا ٓئی ہے اور پنجاب میں انکو8سال ہو چکے ہیں مگر انکے ہر دور اقتدار میں حالات مزید بد سے بدتر ہوئے ہیں اور حکمرانوں نے نااہلی کی بدترین مثالیں قائم کیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں کر پشن کے خلاف عوام سڑکوں پر آتے ہیں تو (ن) لیگ شور مچا دیتی ہے کہ ملک میں جمہو ریت کو خطر ہ ہے اگر نوازشر یف کو جمہو ریت اتنی ہی عزیز ہوتی تو یہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جاتے ہیں اور خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں مگر حکمران کو جمہو ریت اور ملک نہیں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پر فرض ہیں کہ وہ ملک کو ایسے نااہل حکمرانوں اور کر پشن سے نجات دلانے کیلئے باہر نکلیں جو بھی جماعت خود کو اپوزیشن کہتی ہے اس کو 2نومبر کے احتجاج میں شر یک ہونا ہوگا اور اپوزیشن جماعتوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ملک اور قوم کی بھلائی کے کسی قسم میں شر کت کیلئے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہوتی ہم بھی کوشش کر رہے ہیں کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لیکر آئے ۔ انہوں نے کہا ملک میں کر پشن جھوٹ اور فر یب پر مبنی (ن) لیگی حکومت کے پائو ں اکھڑ چکے ہیں اور انکو اپنی ذات کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا اس موقعہ پر دیگر نے بھی خطاب کیا اور 2نومبر کے احتجاج میں شر کت کیلئے انتظامات کو حتمی شکل بھی دیدی گئیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات