وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو 82 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو 82 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

82 ہزار اساتذہ صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں تعینات کیے جائیں گے۔ اساتذہ کی بھرتی گریڈ 9٬ 14 اور 16 میں کی جائے گی۔ اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے کام بھی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :