عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا 2نومبر کو راولپنڈی بند کرنے کا اعلان

اگر جیل گیا تو روزانہ 8بجے سے 10بجے پریس کانفرنس کروں گا جیسے بہاولپور میں کرتا تھا٬شیخ رشید

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 2نومبر کو راولپنڈی بند کرنے کا اعلان کردیا ٬اگر جیل گیا تو روزانہ 8بجے سے 10بجے پریس کانفرنس کروں گا جیسے بہاولپور میں کرتا تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 2نومبر کو راولپنڈی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں جیل گیا تو پانامہ لیکس پر کتاب لکھو ں گا اور روزانہ 8بجے سے 10بجے پریس کانفرنس کروں گا ٬اگر میں بہاولپور میں بیٹھ کر خطاب کرسکتاتھاتو اب یہاں بھی کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اوچھے ہتکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ پہلے میں نوازشریف کا اور شہبازشریف کا بہت احترام کرتا تھا اب نہیں کرونگا٬آج کے بعد ان کو ان کی اصلیت دکھائوں گا٬حکومتت کچھ بھی کرلے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں حالات خراب ہوتے ہیں تو یہ لندن چلے جاتے ہیںدیکھتا ہوں ٬کون روک سکتا ہے ہمیں۔(خ م)

متعلقہ عنوان :