Live Updates

کوئی طاقت ہمارا اسلام آبادکا دھرنا نہیں روک سکتی ٬عمران خان

جتنی عوام اب نکلے گی اتنی پاکستان کی تاریخ کبھی نہیں نکلی ہوگی٬پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے٬ سپریم کورٹ نے ٹھیک کہا ہے کہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے٬نومبر کو ملک کی تقدیر بدل دیں گے٬ وزیراعظم کی بادشاہت کی مذمت کرتا ہوں٬جمہوری حکومت میں کوئی کسی کو پرامن احتجاج سے نہیں روک سکتا٬ حکومتی اداروں سے کہتا ہوں کہ سن لیں آپ پکڑ دھکڑ نہ کریں٬دونومبر کو اتنا بڑا سمندر لائونگا یہ بلوں میں گھس جائیں گے٬کچھ بھی ہوجائے ہم دو نومبر کو ضرور نکلیں گے٬ شہبازشریف نے کل بہت جھوٹ بولے ہیں٬شہبازشریف نے چھ ارب کے قرضے نہیں لوٹائے ٬شہبازشریف کو بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہیے٬قانون توڑنے والا شخص سرکاری عہدے پر نہیں رہ سکتا٬وزیراعظم کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ٬وہ 7ماہ سے عہدے پر بیٹھے ہوئے ہیں٬ہمیں کہا جاتا ہے بچے اسکول نہیںجاسکیں گے٬35فیصد بچوں کو پوری خوراک نہیں مل رہی ہے٬اڑھائی کروڑ بچے اسکولوں میں نہیں جاتے کیا وہ ملک کے بچے نہیں ہیں٬ ڈاکوئوں نے باریاں لے کر ملک میں اخلاقیات ختم کردی ٬اسٹیٹس کوکے لوگوںکو تکلیف پہنچائوں گا٬چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب آپ نے ملکی اداروں کو نقصان پہنچا کر تباہ کردیا ٬ ملک کی اخلاقیات بھی تباہ کیں ہیں٬میں حکمرانوں کو پیغام دیتا ہوں کہ قانون کے مطابق چلیں٬وزیراعظم صاحب نہ استعفیٰ دے رہے ہیں نہ حساب اورنہ تلاشی دیتے ہیں٬سب کرپٹ ملے بیٹھے ہیں٬وزیراعظم کی بادشاہت کی مذمت کرتا ہوں جو سات ماہ سے غیر آئینی طور پر عہدے پر بیٹھے ہیں٬شہبازشریف نے 6ارب روپے قرض واپس نہیں کیا٬کل شہبازشریف نے زبردست ایکٹنگ کی٬ اس پر اسے اکیڈمی ایوارڈ دیتا ہوں٬انہیں بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہیے۔

جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن دونومبر کو بھرپور طریقے سے دھرنے میں شرکت کریں گے٬نوازشریف آپ کی بادشاہت کی مذمت کرتاہوں٬نوازشریف کو کوکبھی جمہوریت کی سمجھ نہیں آئی اور مجھے اندھیرے چھٹتے ہوئے روشنی نظر آرہی ہے٬میرا جذبہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران اداروں کے ذریعے ہمارے آئینی حق کو نقصان پہنچارہے ہیں٬ہمارے پرامن احتجاج کے حق کو نقصان پہنچایا جارہا ہے٬وزیراعظم صاحب آپ نے ملک کے اداروں کو تباہ کیا٬ملک کی اخلاقیات بھی تباہ کیں ہیں٬آپ نہ حساب دیتے ہیں نہ استعفیٰ دیتے ہیں٬وزیراعظم ہم پر غیرقانونی حربے استعمال کر رہے ہیں٬میرا حکمرانوں کو پیغام ہے کہ قانون کے مطابق چلیں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر پولیس نے ہاتھ اٹھایا تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔جتنی عوام اب نکلے گی اتنی پاکستان کی تاریخ کبھی نہیں نکلی ہوگی٬پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹھیک کہا ہے کہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔2نومبر کو ملک کی تقدیر بدل دیں گے اور وزیراعظم کی بادشاہت کی مذمت کرتا ہوں٬جمہوری حکومت میں کوئی کسی کو پرامن احتجاج سے نہیں روک سکتا اور میں حکومتی اداروں سے کہتا ہوں کہ سن لیں آپ پکڑ دھکڑ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ دو نومبر کا احتجاج کوئی طاقت نہیں روک سکتی٬ان کا ٹائم آگیا ہے٬آپکو کون بچائے گا٬دونومبر کو اتنا بڑا سمندر لائونگا یہ بلوں میں گھس جائیں گے٬کچھ بھی ہوجائے ہم دو نومبر کو ضرور نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے کل بہت جھوٹ بولے ہیں٬شہبازشریف نے چھ ارب کے قرضے نہیں لوٹائے تھے٬شہبازشریف کو بھارتی فلموں میں کام کرنا چاہیے٬شہباز شریف نے کل آسکروننگ اداکاری کی ہے اور زبردست ایکٹنگ کی٬شہبازشریف کو ایکٹنگ پر اکیڈمی ایوارڈ ملنا چاہیے۔

قانون توڑنے والا شخص سرکاری عہدے پر نہیں رہ سکتا٬وزیراعظم کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے٬وہ 7ماہ سے عہدے پر بیٹھے ہوئے ہیں٬ہمیں کہا جاتا ہے بچے اسکول نہیںجاسکیں گے٬35فیصد بچوں کو پوری خوراک نہیں مل رہی ہے٬اڑھائی کروڑ بچے اسکولوں میں نہیں جاتے کیا وہ ملک کے بچے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکوئوں نے باریاں لے کر ملک میں اخلاقیات ختم کردی ہیں۔اسٹیٹس کوکے لوگوںکو تکلیف پہنچائوں گا۔(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات