پاکستان کی بھارت میں سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قراردینے کی شدید مذمت

افغانستان سے باربارکہا کہ اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں٬افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے٬سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشتگردوں کو ہدایات افغانستان سے آرہی تھیں٬کل بھوشن کے انکشافات پرکئی گرفتاریاں ہوئیں جو بھارتی دہشتگردی کاواضح ثبوت ہیں٬بھارت نے کل بھوشن یادیو کیلئے قونصلررسائی مانگی ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں٬تحقیقات مکمل ہونے پرقونصلر رسائی کا فیصلہ ہوگا٬بھارت تنائو میں اضا فہ کر رہا ہے٬ چاہ رہا ہے کہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹائی جائے٬ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتی اہلکار سے بد سلوکی اور حراست کی مذمت کرتے ہیں٬نئی دلی میں پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندہ شخصیت قرار دینے پر مذمت کرتے ہیں٬افغانستان سے باربارکہا کہ اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں٬افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے٬سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشتگردوں کو ہدایات افغانستان سے آرہی تھیں٬کل بھوشن کے انکشافات پرکئی گرفتاریاں ہوئیں جو بھارتی دہشتگردی کاواضح ثبوت ہیں٬بھارت نے کل بھوشن یادیو کیلئے قونصلررسائی مانگی ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں٬تحقیقات مکمل ہونے پرقونصلر رسائی کا فیصلہ ہوگا٬بھارت تنائو میں اضا فہ کر رہا ہے اور چاہ رہا ہے کہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹائی جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت تناو میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سفارتی عملے کے چند اہلکاروں کو نئی دہلی میں گرفتار کیا گیا ۔بھارت چاہ رہا ہے کہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹا ئی جائے۔ کل بھوشن یادیو تک رسائی کے حوالے سے بھارت نے درخواست کی ہے۔

ابھی کل بھوشن سے تحقیقات جاری ہیں۔ضرب عضب کے تحت دہشت گردی میں کافی کمی آئی ہے جس وقت کوئٹہ میں پولیس کالج کامحاصرہ جاری تھا۔ ہمارے خفیہ اداروں نے افغانستان سے دہشت گردوں کے رابطہ کے سگنل پکڑے۔ماضی میں بھی افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی ہے۔تحقیقات کے بعد مزید اقدامات کیے جائیں گے۔حکومتی سطح پر بھارت کی پاکستان میں مداخلت کل بھوشن یا دیو کی شکل میں سامنے آچکی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کو مکمل طور پر بلیک آوٹ کیا گیا ہے۔ہمارے سیاستدان اور سفارت کار موثر انداز سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں اب تک 150سے زاید کشمیری بھارتی مظالم سے شہید ہو چکے ہیں۔ہزاروں کشمیریوں مقبوضہ کشمیر میں جبری لاپتہ ہو چکے ہیں۔ ( و خ )