لوک ورثہ میں فلم’’بازی‘‘ 29 اکتوبر کو پیش جائیگی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) لوک ورثہ میں فلم’’بازی‘‘ 29 اکتوبر کو پیش جائیگی ۔فلمسٹار نشو بیگم تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔بازی ماضی کی یادگار فلم تھی جس کے ہدایتکار اقبال شہزاد تھی جبکہ کاسٹ میں محمدعلی٬ندیم اور نشو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمپوزر سہیل رانا نے فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ نشو بیگم اپنے مداحوں کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھیں گی۔لوک ورثہ فلم کلب کے زیر اہتمام ہر ہفتہ کو فلم پیش کی جاتی ہے۔ایک ہفتہ یہاں پاکستانی اور دوسرے ہفتے غیر ملکی فلم پیش کی جاتی ہے جس کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ملک میں سینما کلچر کو فروغ دینا ہے۔