اسلام آباد شہر کو بند نہیں کرنے دیا جائیگا٬شہریوں کو یرغمال بنانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا٬عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم بخوبی ادا کریں گے٬وزیرمملکت کیڈڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وفدسے گفتگو

اسلام آبادبند کرنے سے کاروبار رک جائیں گے٬ اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے٬ صدراسلام آباد چیمبر آف کامرس

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیرمملکت کیڈڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد شہر کو بند نہیں کرنے دیا جائیگا٬شہریوں کو یرغمال بنانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا٬عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم بخوبی ادا کریں گے٬صدر چیمبر خالد ملک نے کہا کہ اسلام آبادبند کرنے سے کاروبار رک جائیں گے اور اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے٬معاشی سرگرمیاں رکیں تو 10سال پیچھے چلے جائیں گے۔

جمعرات کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد نے وزیرمملکت کیڈطارق فضل چوہدری سے ملاقات کی جس کے دوران وفد نے اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے کال پر تحفظات کا اظہار کیا۔واقعات کے دوران صدرچیمبر خالد ملک نے کہا کہ اسلام آباد کے کاروبار اور زندگی کو مفلوج نہیں ہونا چاہیے اور احتجاج کی آڑ میں ہمارے حقوق سلب کرنے کا کسی کوحق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے پیغام سے کاروباری نفسیات پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں٬دھرنے کی وجہ سے دیگر شہروں کے تاجروں نے اسلام آباد سے کاروبار روک دیا ہے٬کاروبار روکنے سے اربوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے٬معاشی سرگرمیاں رکیں تو 10سال پیچھے چلے جائیں گے۔اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ شہر کو بند نہیں ہونے دیں گے٬شہر کو یرغمال بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جسے بخوبی ادا کریں گے٬شہر کی کاروباری برادری کے مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کریں گے۔(خ م)