پاکستان کاخواتین کے مفادات کے تحفظ کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے سدباب پر زور

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:52

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان نے خواتین کے مفادات کے تحفظ کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے سدباب پر زوردیا ۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں خواتین ٬ امن اور سلامتی کے بارے میں ایک مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ خواتین کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے ٬ صحت اور تعلیم سمیت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :