ہالی ووڈ فلم جسٹس‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:50

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ہالی ووڈکی تھرل سے بھرپور نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’جسٹس‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکاررچرڈ گیبی کی اس فلم 1868میں امریکا کے ایک ایسے ٹائون کے کہانی بیان کی گئی ہے جس میں مافیا کا ایک گروہ ٹائون کے رہائشیوں سے غیر قانونی طور پر پیسہ وصول کرتا ہے اور حکم عدولی کرنیوالوں کوسخت سزا دے کر قتل کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

حالات اس وقت نیا موڑ لیتے ہیں جب ایک بہادر نوجوان مسیحا بن کر اس ٹائون کے رہائشیوں کی مدد کیلئے آتا ہے اور مافیا کے اس گروہ کو ناکوں چنے چبوا دیتا ہے۔رائفلز٬ ایکشن اوربدلے کی آگ میں جلتے ماہر نشانے بازوں پر مبنی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکاراسٹیفن لینگ٬ جیمی لین٬ جیک ریتھبرن٬ رابرٹ کیریڈیئن٬ نیتھن پرسن اور جان لیوس اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جو آئندہ سال سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :