میرے نزدیک ایک اچھے اور سچے فنکار کو سیاست سے دور ہنا چاہئے‘حمیراارشد

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:44

میرے نزدیک ایک اچھے اور سچے فنکار کو سیاست سے دور ہنا چاہئے‘حمیراارشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء)نامور گلوکارہ حمیراارشد نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پر فارم کر چکی ہوں اور ہر جگہ اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے‘ آج تک فلموں میں نہ غیر اخلاقی گا نے گائے اور نہ ہی آئندہ اس کا ارادہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں حمیراارشد نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی گانے میں دلچسپی تھی۔ اس لئے میں نے باقاعدہ میوزک کی تعلیم حاصل کی گلوکاری کے دوران متعدد مرتبہ مجھے بطور اداکارہ کام کرنے کی بھی آفرز ہوئیں لیکن میری ترجیح ہمیشہ گلوکاری رہی میرے نزدیک ایک اچھے اور سچے فنکار کو سیاست سے دور ہنا چاہئے۔