عوام کیلئے خوشخبری ٬نیپرا کا بجلی کی قیمت میں 2روپے 70پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 70پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا٬قیمتوں میں کمی ستمبر کیلئے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کونیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 70پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا٬ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ٬قیمتوں میں کمی ستمبر کیلئے کی گئی ۔ذرائع کے مطابق کمی کا اطلاق300یونٹ استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔(خ م)

متعلقہ عنوان :