آرمی چیف سے قطر ی وزیردفاعی امور کی ملاقات٬ دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کے دفاعی امور کے وزیرخالد بن محمد نے ملاقات کی جس کے دوران دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ٬معزز مہمان نے جی ایچ کیو میں یادگارشہدار پر پھول چڑھائے اور معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قطر کے دفاعی امور کے وزیرخالد بن محمد نے ملاقات کی جس کے دوران دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران قطر کے وزیردفاع نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے وزیردفاع نے یادگارشہدار پر پھول چڑھائے۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔(خ م)

متعلقہ عنوان :