Live Updates

عمران خان نے سی پیک پر حملہ کرکے پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی٬احسن اقبال

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک پر بدترین حملہ کیا ہے٬ پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے - اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی کمپنی کا تعین پاکستان نہیں بلکہ چین کرتا ہے - حکومت چین کی طرف سے نامزد کردہ تین کمپنیاں بولی میں حصہ لیتی ہیں - سب سے کم بولی لگانے والی کمپنی کو پراجیکٹ ملتا ہے - عمران خان اپنی سیاست کے لئے اندھے ہو چکے ہیں - ان کا مقصد سی پیک کو سبوتاژ کرنا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :