Live Updates

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا دھرنا ، ارشد خان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:16

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا دھرنا ، ارشد خان نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اکتوبر 2016ء) : ارشد خان المعروف ”چائے والا“ سے سیاسی حوالے سے گفتگو میں یہ دریافت کیا گیا ہے کہ انہیں کس جماعت سے زیادہ لگاؤ ہے جس کے جواب میں ارشد خان کا کہنا تھا کہ میں کسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے کسی جماعت سے لگاؤ ہے۔

(جاری ہے)

2 نومبر کو اسلام آباد دھرنے سے متعلق ارشد خان نے کہا کہ میرا دو نومبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے میں شرکت کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ارشد خان کا کہنا تھا کہ جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے میں کبھی کسی دھرنے میں نہیں گیا کیونکہ میں اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں آج یہاں تک اسی لیے پہنچا ہوں کیونکہ میں خاموشی اور عزت کے ساتھ اپنا کام کرتا ہوں۔ صبح کام پر جا کر شام کو گھر واپس لوٹ جاتا ہوں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات