ارشد خان المعروف چائے والا نے صارم ٹرسٹ کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:12

ارشد خان المعروف چائے والا  نے صارم ٹرسٹ کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اکتوبر 2016ء): ارشد خان المعروف ”چائے والا“ نے راتوں رات ہی شہرت کی بلندیاں طے کر لیں۔ اپنے آئندہ مستقبل کے پلان سے متعلق بتاتے ہوئے ارشد خان کا کہنا تھا کہ میں جو بھی کروں گا ، خواہ وہ ماڈلنگ ہو یا کوئی اور پیشہ، اس سے حاصل ہونے والی رقم سے صارم ٹرسٹ میں موجود یتیم بچوں کی مدد بھی کروں گا۔

(جاری ہے)

ارشد خان کا کہنا تھا کہ یہاں کے بچے لاوارث ہیں لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ ان کی ہر ممکن مدد کر سکوں۔ ارشد خان کے اس منصوبے پر سوشل میڈیا صارفین اور صارم ٹرسٹ کے حکام نے ارشد خان کیے جذبات اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو خوب سراہا اور کہا کہ ارشد خان درحقیقت اپنے اندر انسانیت کا جذبہ رکھتے ہیں جو کہ ان کے اچھے انسان ہونے کا ثبوت ہے۔