فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی مختلف وفاقی وزارتوں کے ماتحت اداروں میں 3 امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مختلف وفاقی وزارتوں کے ماتحت اداروں میں 3 امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس سی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں وفاقی وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ماتحت ادارے فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں بلوچستان کے عطاء الرحمان کو گریڈ 17کی پوسٹ پر بطور سیڈ سرٹیفکیشن اسسٹنٹ ‘وزارت سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی کے ماتحت ادارے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ میں پنجاب کے محمد مزمل حسین کو گریڈ 17کی پوسٹ پر ریسرچ آفیسر اور وزارت دفاع کے ماتحت ادارے پاکستان نیوی میں پنجاب کی سیدہ ارشین رضوی کو گریڈ 17کی پوسٹ پر لیڈی ڈاکٹر (سی ایم پی ) تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔