سی ایس ایس 2016کے لئے جسمانی معائنے کا شیڈول جاری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء)فیڈرل پبلک سروس کمیشن(ایف پی ایس سی ) نے سی ایس ایس 2016کے لئے جسمانی معائنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سی ایس ایس امتحان 2016کا فزیکل ٹیسٹ 3نومبر سے شروع ہوگا جو 8نومبر تک جاری رہے گا ۔تمام امیدواروں کو اپنی اصل دستاویزات ساتھ لیکر آنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔شیڈول کے اجراء کے کسی بھی صورت میں سینٹر کی تبدیلی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس مرحلے کے اختتام کے بعد امیدواروں کو زبانی امتحان کے لئے آگاہ کیا جائے گا۔ ksd/tar/mrb 1400