ورکنگ بائونڈری پر ہر پار اور چپڑار سیکٹر میں پاکستان اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:21

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ورکنگ بائونڈری پر ہر پار اور چپڑار سیکٹر میں پاکستان اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے درمیان بدھ کی رات سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ ورکنگ بائونڈری پر گذشتہ 11گھنٹوں سے ہر پار اور چپڑار سیکٹر شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔پاکستان رینبجرز نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنا یا اور اسے بھاری نقصان پہنچا یا ۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 5 پاکستانی شہری زخمی ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :