جنرل راحیل شریف سے قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر خالد بن محمدکی ملاقات

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:21

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے قطر کے وزیر مملکت دفاعی امور ڈاکٹر خالد بن محمد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سلامتی کے امور زیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

قطر کے وزیر مملکت نے خطے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں اور کامیابیوں کا اعتراف کیا ۔قبل ازیں قطر کے وزیر مملکت دفاعی امور ڈاکٹر خالد بن محمد جب جی ایچ کیو پہنچے تو انھیں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔مہمان شخصیت نے جی ایچ کیو میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔