Live Updates

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت کیلئے تحریک انصاف کا اجلاس جاری ہے۔احتجاج ہمارا سیاسی اور قانونی حق ہے، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو یہ کیس نہیں سننا چاہیے تھا، کیوں وہ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کے قریبی رشتہ دار ہیں۔شاہ محمود قریشی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:03

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت کیلئے تحریک انصاف کا اجلاس جاری ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر مشاورت کیلئے تحریک انصاف کا اجلاس جاری ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ احتجاج ہمارا سیاسی اور قانونی حق ہے، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو یہ کیس نہیں سننا چاہیے تھا، کیوں وہ وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کے قریبی رشتہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی ایسی حرکت کی جس سے یہ تاثر ملے کہ ہم نے اسلام آباد کو بند کردیا ہے۔انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ خود ماحول خراب کررہی ہے، انتظامیہ کنٹینر لگا رہی ہے وہ خود شہر کو بند کررہے ہیں۔ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالت کے فیصلے پر مشاورت کی جارہی ہے،تحریک انصاف کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات