شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے ادلیب میں سکول پر بمباری سے 22بچوں سمیت 28افرادہلاک ہوگئے-شامی اور روسی لڑاکا طیاروں نے سکول کے داخلی راستے پر اس وقت بمباری کی جب بچے فضائی حملے سے بچنے کیلئے باہر بھاگ رہے تھے۔ سیرین آبزرویٹری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:03

شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے ادلیب میں سکول پر بمباری سے 22بچوں سمیت ..

ادلیب(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اکتوبر۔2016ء) شام میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے ادلیب میں اسکول پر بمباری سے 22بچوں سمیت 28افرادہلاک ہوگئے۔شام کے شہر ادلیب میں شامی اور روسی لڑاکا طیاروں نے سکول کو نشانہ بنایا۔انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری کے مطابق طیاروں نے سکول کے داخلی راستے پر اس وقت بمباری کی جب بچے فضائی حملے سے بچنے کیلئے باہر بھاگ رہے تھے۔

(جاری ہے)

حملے کیساتھ ہی وہ اسکول جو بچوں کی آوازوں سے گونج رہا تھا ،پل بھر میں ملبے کا ڈھیر بن گیا۔امدادی کارکنوں نے بمشکل زخمیوں اور لاشوں کو ملبے سے نکالا۔یونیسف کے ڈائریکٹر اینتھونی لیک نے حملے کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام جان بوجھ کر کیا گیا تو جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔دوسری جانب شامی فوجی حکام نے دعوٰی کیا ہے کہ حملے میں بڑی تعداد میں”دہشت گرد “بھی مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :