آواران میں زور دار دھماکہ ٬سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا ٬ ہسپتال منتقل

علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) بلوچستان کے علاقے آواران میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق آوارا ن کے علاقے میںسڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آواران کے علاقے سے آرہی تھی کہ اس دوران سڑک کنارے نصب بارودی واد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا یا گیا ۔

دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ دور دور تک اس کی آوا زسنی گئی ۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی ۔ دھماکے کے بعد زخمی ہونے والے اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :