لاہور ہائی کورٹ کی ماتحت عدالتوں میںمقدمات کی سماعت کیلئے موسم سرما کے اوقات کار کا اعلان

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:01

فیصل آباد۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ کی ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے موسم سرما کے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیاہے جس کے مطابق یکم نومبر بروز منگل سے صوبہ بھر کی تمام ماتحت عدالتیں بشمول سیشن کورٹس و سول کورٹس صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک کھلی رہا کریں گی تاہم جمعہ کے روز یہ اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ لاہور کے رجسٹرار کی جانب سے باقاعدہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :