وزیر اعظم نوا زشریف کی ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:34

وزیر اعظم نوا زشریف کی ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اکتوبر 2016ء) : وزیر اعظم نوا زشریف نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر ممکن حد تک تحمل کا مظاہرہ کیا۔ لیکن اگر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کہا کہ امن کے لیے ہماری خواہش کو ہماری کمزوری تصور نہ کیا جائے۔ ہم ذمہ دار اور خودمختار ریاست ہونے کی حیثیت سےخطے کے امن واستحکام پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کے پاس گاؤں کو دانستہ ہدف کرنے سے گریز کیا جائے، بھارت ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر امن کاقیام یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور تنازعات کا بذریعہ مذاکرات حل پر یقین رکھتے ہیں۔

لیکن بھارت کی جانب سے ہماری کوششوں کا مؤثر جواب نہ دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو چاہیےوہ حالیہ واقعات کی تحقیقات کر کے حقائق پاکستان کوفراہم کرے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کو چاہئیے کہ وہ اپنےفوجیوں کوجنگ بندی معاہدےکی حقیقی روح کے مطابق احترام کرنے کی ہدایت دے۔ یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے گذشتہ رات سے ہی ورکنگ باؤنڈری کے ہرپال اور چپراڑ سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ 11گھنٹوں سے جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں 5 پاکستانی شہری زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :