دفتر خارجہ پاکستان کی بھارت میں‌پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر کو ناپسندیدہ قرار دینے کی سخت مذمت

پاکستانی سفارتی اہلکار سے بد سلوکی کی مذمت کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ پاکستان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اکتوبر 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے پر پاکستانی دفتر خارجہ شدید مذمت کرتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نئی دلی میں پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندہ شخصیت قرار دینے ، ان سے بد سلوکی کرنے اور انہیں حراست میں رکھنے کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نےکل بھوشن یادیو کے لیے قونصلر رسائی کا مطالبہ کیا ہےلیکن کلبھوشن یادیو سے تاحال تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پرقونصلر رسائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ ترجمان نے بتایا کہ کل بھوشن کےانکشافات پرکئی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں جو بھارتی دہشتگردی کاواضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشتگردوں کو ہدایات افغانستان سے موصول ہو رہی تھیں۔ہم افغانستان سے بار ہا کہہ چکے ہیں کہ اپنی زمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونےدیں۔لیکن اس کے باوجود افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔