ضلع ساہیوال کی یونین کونسلوں کی سیٹوں پر 136خواتین ٬68ورکز٬ 72یوتھ اور65ا قلیتی کونسلر بلا مقابلہ منتخب

خواتین کی 12یوتھ کی 4اوراقلیتی 19نشستوںپر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ٬ ضمنی الیکشن ہوگا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) ضلع ساہیوال کی ایک سویونین کونسلوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 136 امیدوار خواتین بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہو گئیںہیں جبکہ 87خواتین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور 12خواتین کی نشستیں خالی رہ گئیں ہیں جن پر بعد میں ضمنی الیکشن ہوگا۔ ورکز کی مخصوص نشستوں پر 68 امیدوار بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ 78 امیدواروںکے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

یوتھ کونسلر کی نشستوں پر 72 امیدوار بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہو گئے ہیں ۔جبکہ 49امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا 4 یوتھ نشستوں پر کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے اس لیے 4نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا۔ اقلیت کی نشستوں پر 65اقلیتی امیدوار بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ 33امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور اقلیتی 19نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں کیونکہ کسی ا میدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرائے اس لیے یہاں بھی ضمنی الیکشن ہونگے ۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل ساہیوال خواتین کی 25امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا کوئی خاتون بلا مقابلہ منتخب نہیں ہوسکی۔ جبکہ ورکز کی سیٹوں پر 8امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ یوتھ کونسلر ضلع کونسل کے لیے اور ٹیکنوکریٹ کونسلر کی سیٹ کے لیے 2/2امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :